پاکستانی فیچرفلم ہوئے تم اجنبی ریلیزکیلئے تیار

پاکستانی فیچرفلم ہوئے تم اجنبی ریلیزکیلئے تیار

لاہور (دنیا نیوز) شاہد فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے فیچر فلم ہوئے تم اجنبی کی ریلیز کا اعلان کردیا۔ معروف اینکر اور ہدایتکار کامران شاہد کی تحریر کردہ فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر ملک بھر کے سینما گھروں میں جاری کیا گیا۔

فلم میں اداکار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ دیگر اہم کرداروں میں فلم سٹار شاہد، سہیل احمد، محمود اسلم اور شفقت چیمہ جیسے تجربہ کار فنکار شامل ، ثمینہ پیر زادہ، عائشہ عمر، شعمون عباسی اور علی خان بھی فلم کے کرداروں کا حصہ ہیں۔ فلم میں 1971 کی جنگ کے پس منظر ہونے والی ان کہی محبت کی کہانی ہے ۔ہدایت کار کامران خان نے کہا کہ یہ فلم قعطاً آئی ایس پی آر کا ایجنڈہ نہیں، فلم میں 1971 کے حالات کودکھایا گیا ہے ، یہ فلم کسی فلم کا جواب نہیں بلکہ رومانٹک اور انٹرٹینمنٹ فلم ہے ۔فلم ہوئے تم اجنبی کو عید الفطر پر ملک کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔فلم کے ٹریلر کی نمائش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اینکر کامران شاہد نے کہا کہ فلم کی پروڈکشن ماضی کی سب سے دلکش محبت کی کہانی کو پیش کرتی ہے جو کبھی نہیں سنی گئی تھی اور فلم بینوں کیمطابق جنگی تاریوخوں میں تازہ اور غیر معمولی رومانوی داستان پر مبنی فلم ناضرین کی خوب پذیرائی حاصل کریگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں