جعل سازی کے متعلق شاہد کپور کی پہلی ویب سیریز ‘‘فرضی’’ تیار

جعل سازی کے متعلق شاہد کپور  کی پہلی ویب سیریز ‘‘فرضی’’ تیار

ممبئی (این این آئی)شاہد کپور اپنی پہلی ویب سیریز ‘فرضی’ کے ریلیز ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، سیریز کے ٹریلر اور بہترین کاسٹ نے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرضی کی شوٹنگ بھارت کے کئی شہروں سمیت بیرون ملک بھی کی گئی۔سیریز بجٹ کی پروا کیے بغیر کام کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ نظر کو بھانیوالے مناظر شائقین کی وجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔یہ سیریز جعل سازی کے متعلق ہے ، بتایا گیا کہ اس کی عکسبندی گوا، علی باغ اور ممبئی میں ہوئی۔کئی بڑے مناظر اردن میں بھی فلمائے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم بینوں کو’فرضی‘ کی ریلیز کا انتظار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں