تنہائی پسند انسان ،جلد شادی کرنے والا ہوں:اسد ملک

تنہائی پسند انسان ،جلد شادی کرنے والا ہوں:اسد ملک

کراچی (این این آئی)سینئر اداکار اسد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد اس بات سے لاعلم ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔

 لیکن اب جلد ہی شادی کرنے والا ہوں۔ نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکار اسد ملک نے زندگی کے مختلف پہلوؤں، کام اور شادی کے معاملات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اسد ملک نے بتایا کہ شادی کے نام سے خوف آتا ہے اور تنہائی پسند انسان ہوں، کسی کے ساتھ اپنی تنہائی بانٹنا پسند نہیں ہے پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو لیکن اب شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور جلد ہی اس کا اعلان کروں گا۔میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ حسن پر ذہانت کو ترجیح دوں گا، کیونکہ حسین خاتون انسان کو خراب کر سکتی ہے جبکہ ذہین خاتون صحیح راستہ دکھا سکتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں