سونو نگم کے والد اپنے ہی ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گئے

سونو نگم کے والد اپنے ہی ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے گلوکار سونو نگم کے والد اگم کمار نگم کو ان کے اپنے ہی ڈرائیور نے لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔

پولیس نے اگم کمار نگم کے سابق ڈرائیور کے خلاف 72 لاکھ روپے چوری کرنے کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ گلوکار کے والد کے پاس ایک ڈرائیور تقریباً آٹھ ماہ سے موجود تھا جسے کام نہ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا۔اتوار کی دوپہر گم کمار نگم ورسوا میں اپنی بیٹی کے گھر کھانے پر گئے اور جب واپس آئے تو گھر سے 40 لاکھ روپے غائب تھے ۔ اگلے دن وہ کسی کام سے اپنے بیٹے کے ہاں گئے اور جب لوٹے تو گھر سے مزید 32 لاکھ روپے غائب تھے ۔پولیس نے عمارت کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ڈرائیور کو دو مرتبہ عمارت میں بیگ کے ساتھ جاتے اور آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں