کنگنا نے تھلاوی سے متعلق خبر کو فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دے دیا

کنگنا نے تھلاوی سے متعلق خبر کو فلم  مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی فلم تھلاوی کے ڈسٹری بیوٹرز کے6کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر کو مسترد کردیا۔

 انہوں نے ایک نیوز آرٹیکل بھی شیئر کیا اور اُسے فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دیا۔کنگنا نے کہا کہ تھلاوی فلم جو 2 سال پہلے فروخت کی گئی تھی، ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے6کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر افواہ ہے ۔بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میں نے تو اپنی فلم ایمرجنسی بھی اُسی ڈسٹری بیوٹر کو بیچ دی ہے ، جسے دو سال پہلے تھلاوی فروخت کی تھی۔ میرے بارے میں جعلی خبروں کو نظر انداز کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں