جب نک نے پہلی بار میسج کیا تو میں ایک رشتے میں تھی:پریانکا

جب نک نے پہلی بار میسج کیا تو  میں ایک رشتے میں تھی:پریانکا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جونس سے بات چیت شروع ہوئی تو وہ پہلے سے ہی کسی اور کیساتھ تعلق میں تھیں۔

 2016 میں نک کی جانب سے مجھے ٹوئٹر پر پہلی بار میسج بھیجا گیا تھا، اس وقت میں نک سے ایک دہائی بڑی بھی تھی ۔پریانکا نے کہ میں نہیں جانتی تھی کہ نک اندر سے 75 برس کا آدمی ہے ، نک نے مجھے ٹوئٹر پر پہلا میسج بھیجا کہ ہمارے کچھ مشترکہ دوستوں کا خیال ہے کہ ہمیں ملاقات کرنی چاہیے ، میں نے اس میسج کا جواب دینے میں ایک دن لگایا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں