مفت آٹے کی تقسیم میں ہونیوالی بدنظمی پر علی ظفر کا ردعمل

مفت آٹے کی تقسیم میں  ہونیوالی بدنظمی پر علی ظفر کا ردعمل

لاہور (شوبز ڈیسک) ملک میں مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بدنظمی پر گلوکار علی ظفر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

اداکار شفاعت علی نے ٹوئٹر پر لکھا غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کیلئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے ؟اسی پر گلوکار علی ظفر نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہے کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں