سیف علی خان کو تاجر اور اس کے سسر پر مبینہ حملے پر ٹرائل کا سامنا

سیف علی خان کو تاجر اور اس کے سسر پر مبینہ حملے پر ٹرائل کا سامنا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کے دو ساتھیوں کو 2012 میں ایک تاجر اور اس کے سسر پر مبینہ حملے پر ٹرائل کا سامنا ہے۔۔

 ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے تاجر اقبال میر شرما نے اداکار اور ان کے دوستوں شکیل اور بلال پر حملے کا الزام لگایا تھا، کورٹ ٹرائل اگلے ماہ سے شروع ہوگا۔جھگڑے کا واقعہ ممبئی میں تاج ہوٹل کے واسابی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں اداکار اپنی بیوی کرینہ کپور اور قریبی احباب کیساتھ موجود تھے ۔ سیف نے تاجر کے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرما نے ان کی خواتین دوستوں کے سامنے بہت نامناسب زبان استعمال کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں