صرحا اصغر کی مشکل ترین کردار اداکرنے کی خواہش

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صرحا اصغرنے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری اور خصوصی طور پر ڈراموں میں۔۔۔
اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کے طریقہ کار پر اعتراض کیا اور کہا کہ ہر ڈرامہ ساز کے کاسٹ کرنے کے اپنے اپنے طریقے ہیں جو انہیں سمجھ نہیں آتے ۔ صرحا اصغر نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں مشکل ترین کردار دئیے جائیں، جس میں انہیں سخت محنت کرنی پڑے تاکہ انہیں احساس ہو کہ وہ کوئی نہ کوئی کام کر رہی ہیں۔صرحا اصغر نے مستقبل میں ویب سیریز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کچھ ایسا کرناچاہتی ہیں جسے دیکھنے والے کبھی بھی نہ بھول سکیں۔