اشنا شاہ پاکستان ڈراموں پرتنقید کرنیوالے پر بھڑک اٹھیں

اشنا شاہ پاکستان ڈراموں پرتنقید کرنیوالے پر بھڑک اٹھیں

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والی ٹوئٹر صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے اپنے کمنٹس میں لکھاتھاکہ بین الاقوامی ڈراموں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری منفرد کہانیوں کے حوالے سے کتنی محدود ہے ، جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی۔اشناشاہ نے کرارا جواب دیتے ہوئے منفرد موضوعات پر مبنی ڈراموں اور فلموں کی ناکامی کا ذمہ دار ناظرین کو ٹھہرا دیا اورکہا کہ ہم جس بجٹ میں ڈرامہ بناتے ہیں وہ صرف ہم کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں