یمنیٰ زیدی نے فلم میں کام کرنے کیلئے کرکٹ کھیلناسیکھ لی

یمنیٰ زیدی نے فلم میں کام کرنے کیلئے کرکٹ کھیلناسیکھ لی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ یمنیٰ زیدی چھوٹی سکرین کے بعد اب بڑے پردے پر نظر آئیں گی جہاں وہ پاکستانی فلم ’’نایاب‘‘ میں اپنا ڈیبیو کریں گی جس کیلئے انہوں نے کرکٹ کھیلنابھی سیکھ لی ہے ۔

یمنیٰ زیدی کا کہناہے کہ فلم میں بھی ان کا کرداربہت مختلف ہے جس کیلئے محنت کر رہی ہوں اور اس عمل کا لطف اٹھا رہی ہوں، یہ میری پہلی فلم ہے اس لئے ہر چیز کیلئے بہت محتاط ہوں ، باقی نتائج کا فیصلہ عوام کرتے ہیں۔فلم کی کہانی خاتون کرکٹر کے گرد گھومتی ہے ،میں نے زندگی میں کبھی بلا یاگیند نہیں پکڑی تاہم فلم کیلئے کرکٹ کھیلنا سیکھ لی ہے اورا س کیلئے باقاعدہ ٹریننگ کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں