عفت عمراپنی بیٹی کے گریجویشن کرنے پر خوشی سے نہال

عفت عمراپنی بیٹی کے گریجویشن کرنے پر خوشی سے نہال

لاہور(شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی بیٹی نے امریکا کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ۔۔۔

اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں ۔نیو یارک میں موجود عفت عمر کی جانب سے ایک تصویر پر خود کو اور شوہر کو قابلِ فخر والدین قرار دیا ہے اوراپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہوئے لکھاکہ’’مجھے تم پر فخر ہے میرے چھوٹے سے فرشتے ، میری بیٹی ‘‘۔عفت عمر نے اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر پر تنقیدی تبصروں سے بچنے کیلئے ان تصاویر کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کر دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں