رابی پیرزادہ نے موجودہ ملکی صورتحال پر سوال اٹھادئیے

رابی پیرزادہ نے موجودہ ملکی صورتحال پر سوال اٹھادئیے

لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے ملک میں انصاف کے نظام اور حالات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ کی ہے۔

رابی پیرزاد نے لکھا ہے کہ صرف یہ پوچھنا تھا کہ کچھ لوگوں کو واقعی لگتا ہے کہ عوام اندھی ہے یا پاگل ہے ؟۔اس ملک میں دو بڑی پارٹیاں تھیں ، ایک کے سارے قصور معاف اورکیس واپس ، دوسری ختم ، کیا واقعہ سب گناہگاروں کو سزا مل گئی یا کچھ کو چھوڑ دیا گیا،اور اب آگے کیاہوگا؟۔ عوام کے دل جیت لئے یا توڑ دئیے گئے ؟ ۔رابی پیرزادہ کی ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دل کھول کر تبصرے کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں