ملائیکہ اروڑا کے ماں بننے کی خبروں پر ارجن کپور برہم

ملائیکہ اروڑا کے ماں بننے  کی خبروں پر ارجن کپور برہم

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا مبینہ طور پر کافی عرصے سے تعلقات میں ہیں اور اداکار نے ملائیکہ کے حمل سے متعلق اطلاعات پر اپنی خاموشی توڑدی ہے ۔

 ارجن کپور نے کہا کہ کسی کے متعلق منفی چیزیں کہنا آسان ہے اور اسے لوگوں کی توجہ بھی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ملائیکہ دونوں اداکار ہیں، ہماری پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں فرق ہے اور میڈیا کو اس کا خیال رکھنا چاہئے ۔ اداکار نے مزید کہا کہ اداکار انسان ہوتے ہیں اور اگر ان کے متعلق میڈیا کچھ لکھتا ہے تو کم از کم ان سے تصدیق ضرور کرالینی چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں