گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنیکی خبروں کی تردید کر دی

گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنیکی خبروں کی تردید کر دی

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر سیاست کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کر دی۔

 گلوکار نے کہا کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘مجھے چند خبروں کا فیس بُک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی کہ میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے ۔علی ظفر نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔ گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ‘تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والو ! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر کی سیاست میں شمولیت کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں