صحیفہ جبار گھر میں چوہا گھس آنے پر پریشان

صحیفہ جبار گھر میں چوہا  گھس آنے پر پریشان

کراچی (آئی این پی)اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے سوشل میڈیا پرانوکھی سٹوریز شیئر کیں ،جس میں انہوں نے اپنے گھرمیں گھسنے والے چوہے کا ذکر کیا جو گھنٹوں تک ان کے کمرے میں موجود رہا۔

صحیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو اس پریشانی کا ذکر کیا جس میں وہ گھنٹوں تک مبتلا رہیں۔ صحیفہ نے اپنی سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چوہا ان کے کمرے کے پردے میں چھپا دکھائی دے رہا تھا۔ صحیفہ نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ وہ رات کو 8 سے 9 کے درمیان سو جاتی ہیں لیکن چوہے کی موجودگی کی وجہ سے رات 11 بجے تک وہ جاگی رہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں