جنت مرزا کا نکاح اور شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کا اعلان
لاہور(شوبزڈیسک)ٹک ٹاکر اوراداکارہ جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ والدین کی پسند سے ہی شادی کریں گی۔
نکاح اور شادی سے قبل سوشل میڈیا پر کوئی تصاویر شیئر نہیں کریں گی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر انہیں والدین کی سپورٹ ہمیشہ حاصل رہی ہے ، وہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کریں یا کسی ٹاک شو میں شرکت کے لئے جاتی ہیں تو والدہ ہمیشہ ساتھ ہوتی ہیں۔