میری پیشگوئیاں اپنی فلموں پر بھی نہیں چلتیں:سلمان خان

 میری پیشگوئیاں اپنی فلموں پر بھی نہیں چلتیں:سلمان خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے گپی گریوال سے کہا کہ میرے آسرے پر مت رہنا بھائی، پکچر پہ جانا کیونکہ میری پیشگوئیاں میری خود کی فلموں پر نہیں چل رہیں ۔۔۔

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے حال ہی میں گپی گریوال کی پنجابی فلم ‘موجاں ہی موجاں’ کے لاؤنچ ایونٹ میں شرکت کی۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ اب باکس آفس پر فلموں کی کارکردگی جانچنے کا نیا بینچ مارک ایک ہزار کروڑ روپے ہیںگپی گریوال نے کہا کہ جب ہماری فلمیں 10 سے 15 کروڑ کا بزنس کرتی تھیں تو ہم حیران رہ جاتے تھے ، اب اگر سلمان سر کہہ رہے ہیں تو کچھ نہ کچھ بڑا ہو ہی جائیگاسلمان خان نے گپی گریوال سے کہا کہ میرے پہ مت جانا بھائی، پکچر پہ جانا، کیونکہ میری خود کی پیشگوئیاں میری فلموں پر نہیں چل رہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں