بیٹی کے اوپر بیٹے کی خواہش ہر طبقے کے لوگ کرتے ہیں:ماہرہ خان

 بیٹی کے اوپر بیٹے کی خواہش ہر طبقے کے لوگ کرتے ہیں:ماہرہ خان

لاہور(شوبز ڈیسک)حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘رضیہ’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ۔۔۔

 پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ بیٹی کے اوپر بیٹے کی خواہش رکھتے ہیں، البتہ اعلیٰ گھرانوں میں اس کا اظہار دبے الفاظ میں کیا جاتا ہے ۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی بھی لڑکی کا حق اس وقت مارا جاتا ہے جب والدین یہ خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ کاش بیٹی کے بجائے بیٹا پیدا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے بیٹیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو رکنے کا نام نہیں لیتا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں