خود مختار ،خوشحال طلاق یافتہ خاتون کا کردار کرنا چاہتی ہوں:اشنا

  خود مختار ،خوشحال طلاق یافتہ خاتون کا کردار کرنا چاہتی ہوں:اشنا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے ٹی وی سکرین پر طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرامے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو طلاق کے بعد خود مختار اور خوشحال ہو۔

 ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے سکرپٹ یا کہانیوں پر کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس میں طلاق کے بارے میں منفی دقیانوسی تصورات یا شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے مثبت سوچ اور طلاق کے بعد خودمختار زندگی کا تصور پیش کیا جائے جس میں یہ بتایا جائے کہ طلاق لینا غلط نہیں ہے ، طلاق یافتہ ہونے کے بعد بھی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں