فلم جوان کی کمائی ایک ہزار کروڑ کے قریب پہنچ گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نین تارا کی فلم جوان کی کمائی ایک ہزار کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔
یہ فلم اس سال کی ہندی سینما کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن گئی اور امید ہے کہ اس ہفتے جوان ایک ہزار کروڑ کا بزنس مکمل کرلے گی۔ مشہور تامل فلم ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی جوان نے باکس آفس کے مطابق صرف 17 دن میں لگ بھگ ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے کو ہے ۔