علی ظفر نے ورلڈکپ اینتھم بنانے کا اعلان کردیا

 علی ظفر نے ورلڈکپ اینتھم  بنانے کا اعلان کردیا

کراچی (این این آئی)گلوکار علی ظفر نے اب ورلڈ کپ کا اینتھم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ٹیکنالوجی کی کمپنی ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی ظفر نے۔۔

 ویڈیو پیغام کے کیپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے ترانے کے لیے آپ کے خیالات اور خواہشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے ایک خیال آیاہے کہ ہم مل کر ایک شاہکار کیسے بنا سکتے ہیں۔انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ نیچے دئیے گئے لنک کو چیک کریں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے لہذا کوئی بھی اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں