سری دیوی کی موت فطری نہیں ،حادثاتی تھی :بونی کپور
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلمساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت پر آخرکار خاموشی توڑ دی۔
ایک انٹرویو میں بونی کپور نے انکشاف کیا کہ سری دیوی اچھا نظر آنے کیلئے اکثر بھوکی رہتی جو کئی بار بلیک آؤٹ کی وجہ بھی بنا۔ سری دیوی کی موت فطری نہیں تھی بلکہ حادثاتی تھی، جب مجھ سے 24 تا 48 گھنٹے کی پوچھ گچھ ہوئی تو میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا۔ مجھے دوران تفتیش شک کا فائدہ نہیں دیا گیا، میں تحقیقات کے تمام مراحل سے گزرا، جن میں جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ بھی شامل ہے ۔ سری دیوی کی موت پر جو رپورٹ آئی اس میں واضح تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔