پاک بھارت فنکاروں کی مشترکہ پنجابی فلم پرسوں ریلیز ہوگی

پاک بھارت فنکاروں کی مشترکہ پنجابی فلم پرسوں ریلیز ہوگی

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم اینی ہاو مٹی پاو 6 اکتوبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

۔فلم کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم اداس، وکی کوڈو، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، اظہر بٹ، شیخ عابد رشید، روبی انعم اور شاہد خان نے یہ سب کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے آرٹسٹ ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ ہمارے ہاں پنجابی فلمیں بن تو رہی ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں ہیں اور ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے ۔ فلم اینی ہاو مٹی پاو کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ بے لوث ہوجاو، آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا، فلم میں پاکستان سے اکرم اداس اور وکی کوڈو نے کام کیا ہے ، ہم سب یہاں ان کی تحسین کے لئے آئے ہیں۔وکی کوڈو نے بتایا کہ فلم اینی ہاو مٹی پاو میں کام کرکے بڑی خوشی ہوئی اور اکرم اداس نے انہیں فلم میں چانس دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں