اب سمجھی مختلف ہونے میں کوئی خرابی نہیں ہوتی:سجل علی
کراچی(آئی این پی)اداکارہ سجل علی نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ مبہم پیغام جاری کر کے اپنے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا۔
سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سیاہ اور سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ سجل علی نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ کہیں پڑھا اور سوچا کیوں نہ یہ آپ سب سے بھی شیئر کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا میں زیادہ تر چیزیں نہ سفید ہوتی ہیں اور نہ سیاہ، نہ غلط ہوتی ہیں اور نہ ہی صحیح ہوتی ہیں، بلکہ ہر چیز ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اب یہ بات سمجھ آئی ہے کہ مختلف ہونے میں کوئی خرابی نہیں ہے اور ہمیں چیزوں کو مختلف ہونے دینا چاہیے، ہمیں انہیں سیاہ یا سفید میں سے ایک بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہمیں انہیں سرمئی رہنے دینا چاہئے۔