کورلس عثمان نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

کورلس عثمان نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

انقرہ(این این آئی)دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنیوالا اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور ترک ڈراما سیریز کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے۔۔۔

 ترک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے ترک اداکار نے بتایا کہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بوراک اوزچیوت کو سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے سیکوئل ‘کورولس عثمان’ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں