شہناز گل فلم کی شوٹنگ کے دوران یکساں سلوک پر خوش
ممبئی(آئی این پی)بھارت کی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نئی فلم کی شوٹنگ میں سیٹ پر سب کیساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا گیا جس سے وہ خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں شہناز نے نئی فلم تھینک یو فار کمنگ پر کہا کہ سیٹ میں تو واقعی برابری محسوس ہوئی، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ ادھر بھی ایسا ہوگا کہ بڑے لوگوں کو الگ دکھایا جاتا ہے اور چھوٹے لوگوں کو سائیڈ پر کیا جاتا ہے لیکن ادھر ایسا کچھ نہیں تھا۔نوجوان اداکارہ نے کہا کہ پروڈکشن کا بھی بہت بڑا رول ہوتا ہے، انہوں نے ایک فیصد بھی ایسا محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ لڑکی اصل رول والی ہے باقی کردار سائیڈ پر رہیں۔