فیمنسٹ کا مطلب روٹی نہیں بنانی کھانا گرم نہیں کرنا نہیں:حمائمہ ملک
لاہور(شو ڈیسک)اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ‘فیمنسٹ’ کا وہ مطلب نہیں ہوتا کہ جو بنادیا گیا، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ خاتون روٹی نہیں بنائے گی، وہ کھانا گرم نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ تمام کام خاتون کی خوبصورتی ہیں اور ان کاموں کو فیمنسٹ سے جوڑنا درست نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ کام کرتے ہوئے بھی خاتون بہت کچھ کر سکتی ہے اس لیے ایسا کہنا درست نہیں کہ فیمنسٹ کا مطلب یہ ہے کہ عورت روٹی نہیں بنائے گی۔