فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس گزر گئے

 فیض احمد فیض کو مداحوں سے  بچھڑے 39 برس گزر گئے

لاہور (این این آئی) ترقی پسند، انسانی حقوق کے علمبردار اور اْردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس گزر گئے ۔

چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے ، انقلاب کو موتیوں کی خوبصورت لڑی میں پرونے والے فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اردو کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا ۔ براعظم ایشیا کے وہ واحد شاعر ہیں جنہیں روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،انہوں نے ساری زندگی ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد کی ، وہ 20 نومبر 1984ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں