بھارتی اداکار گرچیت چترکار کی گوردوارہ ننکانہ صاحب آمد

بھارتی اداکار گرچیت چترکار کی گوردوارہ ننکانہ صاحب آمد

ننکانہ صاحب (این این آئی)بھارت کے پنجابی فلموں کے اداکار گرچیت چترکار نے گوردوارہ ننکانہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

 انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سکھ مسلم دوستی ہمیشہ سے چلتی آرہی ہے ، پاکستان میں بے پناہ محبت ملی۔ گرچیت چترکار نے کہا کہ کوئی سکھوں اور مسلمانوں کو الگ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ محبت ملی، پاکستان میں ملنے والا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے آتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں