ڈرٹی پکچر کرنے پر کہا گیا کیریئر تباہ ہوجائے گا:ودیا بالن

ڈرٹی پکچر کرنے پر کہا گیا کیریئر تباہ ہوجائے گا:ودیا بالن

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے 2011 کی فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں اپنے کام کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت لوگ مجھ سے کہتے تھے۔۔

کہ اس میں کام کرنے سے آپ کا کیریئر تباہ ہوجائے گا۔ آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ میں سلک سمیتھا کے کردار کو ادا کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش تھی۔ودیا بالن نے کہا کہ جب ملن لوتھریا میرے پاس آئے تو مجھے ایسا لگا کہ وہ غلط دروازے پر تو نہیں آگئے ، کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ کوئی مجھے اس رول کی پیشکش کرے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ کردار کرنے کا شوق ہی تھا کہ لوگ یہ تصور نہیں کر رہے تھے کہ میں کروں گی، لیکن میں جانتی تھی کہ میں کرسکتی ہوں اور میں نے فوراً ہاں کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں