اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں:شیزل شوکت

اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں:شیزل شوکت

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے الزام عائد کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں اور اداکار ان سے جلتے ہیں۔

انہوں نے یہ نکشاف بھی کیا کہ ایک مرد مداح نے انہیں شادی کی پیش کش کرتے ہوئے انہیں قیمتی گاڑی رینج روور تحفے میں دینے کی پیش کش کی، جس پر انہیں غصہ آیا۔شیزل شوکت ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، ان کے مطابق وہ اداکاری کی وجہ سے کینیڈا سے پاکستان آئیں اور انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ والد افغانی نژاد ہیں جب کہ والدہ کشمیری ہیں اور ان کے خاندان کا کوئی بھی شخص شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کینیڈا میں رہنے کی وجہ سے انہیں ابتدائی طور پر اردو بولنے میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا،انہیں اس وقت شرمساری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اردو بولتے وقت ان سے غلطی ہوجاتی ہے اور لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں