تہجد گزار ہوں، شراب نوشی نہیں کرتی:نمرہ خان

 تہجد گزار ہوں، شراب  نوشی نہیں کرتی:نمرہ خان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نمرہ خان نے نشے سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک تہجد گُزار خاتون ہیں، اُنہوں نے کبھی بھی کسی قسم کا کوئی نشہ نہیں کیا۔

کار حادثے کے حوالہ سے نمرہ خان نے کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے، دراصل! میری نیند پوری نہیں تھی جس کی وجہ سے گاڑی چلاتے ہوئے بیہوش ہوگئی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری گاڑی کہاں جارہی ہے اور 180 کی رفتار سے میری گاڑی فوجیوں کی جیپ سے ٹکرائی تھی۔ جس نے میری زندگی بچائی وہ صدقہ تھا، میں نے حادثے سے پہلے صدقہ دیا تھا اور اُسی وجہ سے آج میں زندہ اور بالکل ٹھیک ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں