امریکی اداکارہ کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال

امریکی اداکارہ کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے  وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال

واشنگٹن(این این آئی)ایمی اور گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سنتھیا نکسن غزہ میں جنگ بندی کے لیے وائٹ ہاس کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال کا مقصد دنیا بھر میں غزہ کے شہریوں کو غذائی قلت سے متعلق آگاہ کرنا ہے ۔سنتھیا نے کہا غزہ میں یقیناً بہت سے لوگ بمباری کی وجہ سے مر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی، اور وہ بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم بھی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں تاکہ غزہ کی ہولناک صورت حال کو اجاگر کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کر رہا ہے وہ حقیقت میں نسل کشی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں