عالیہ بھٹ نے انیمل کو خطرناک قرار دیدیا

عالیہ بھٹ نے انیمل کو خطرناک قرار دیدیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم انیمل کو خطرناک قرار دے دیا۔سپر سٹار رنبیر کپور کی فلم انیمل دُنیا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے اور پہلے ہی دن یہ میگا تھرلر فلم ہر طرف چھا گئی ہے ۔۔

 رنبیر کپور کے اہلخانہ نے یہ فلم ریلیز سے ایک روز قبل ہی دیکھ لی تھی۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ممبئی میں فلم کی خصوصی سکریننگ میں شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ صحافیوں نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ اُنہیں فلم انیمل کیسی لگی؟ جس پر اداکارہ نے پہلے زبردست کہا اور پھر کہا خطرناک لگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں