ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

ماہرہ خان بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار و ہدایتکار پرتھوی راج کی فلم ’لوسیفر‘ کے سیکوئل ’L2: Empuraan‘ میں پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

ماہرہ خان ملیالم سپر سٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ہدایتکار پرتھوی راج نے فلم ’L2: Empuraan‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے ۔دوسری جانب ماہرہ خان کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ، ماہرہ خان نے ملیالم اداکاروں اور پروڈکشن کی تعریف کی اور انڈسٹری میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں