کینیڈین گلوکار کی فلسطینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

کینیڈین گلوکار کی فلسطینیوں  کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

ٹورنٹو (آئی این پی)کینیڈین گلوکار ویکنڈ نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے ۔

اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور گلوکار کی امداد سے ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے گا۔ویکنڈ، جن کا اصلی نام ابیل تیسفائے ہے وہ اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی فوڈ پروگرام کے خیر سگالی کے سفیر بھی ہیں۔گلوکار کو اکتوبر 2021 میں اقوام متحدہ کے پروگرام کا سفیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دنیا بھر میں غذائی قلت کے شکار افراد کیلئے سرگرم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں