فلم ‘‘ اینیمل’’ سے ڈیلیٹ کئے سین سوشل میڈیا پر لیک

فلم ‘‘ اینیمل’’ سے ڈیلیٹ کئے سین سوشل میڈیا پر لیک

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وو ڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ‘اینیمل’ نے ریلیز کے بعد سے ہی سوشل میڈیا اور۔۔

 باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے ۔اب سوشل میڈیا صارفین فلم ‘اینیمل’ کے کچھ ایسے سین منظر عام پر لے آئے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ سین ریلیز سے قبل فلم سے ڈیلیٹ کردیئے گئے تھے ،دراصل یہ فلم اصل میں 3 گھنٹے 51 منٹ طویل دورانیے کی تھی لیکن بعد میں فلم کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے اس میں سے کچھ ایسے سین ڈیلیٹ کردیئے گئے جنہیں ڈیلیٹ کرنے سے فلم کی کہانی متاثر نہ ہو۔جس کے بعد اب سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ ہے ۔ واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘اینیمل’ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں