یمنی زیدی کی پہلی فلم نایاب نام یاد رکھنا کا پوسٹر جاری
اسلام آباد (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ یمنی زیدی کی پہلی فلم نایاب نام یاد رکھنا کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔
انسٹاگرام پر یمنی نے فلم کا آفیشل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آئیے چلتے ہیں ہم اپنے پہلے آفیشل پوسٹر کے ساتھ نایاب کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں، اسی جوش و جذبے کے ساتھ جو ہمارے مرکزی کردار میں نظر آرہا ہے ۔انہوں نے فلم کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس دنیا کی افراتفری میں خوابوں کو حاصل کرنے کی خواہش و دوڑ میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں، ایک پرجوش اور زندگی کے اتار چڑھا سے بھرپور کہانی کے لیے تیار رہیں۔