شادی کے فوری بعد گوری کو دھوکا دیا،شاہ رخ کا اعتراف

شادی کے فوری بعد گوری کو دھوکا دیا،شاہ رخ کا اعتراف

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان کو اپنا پہلا اور آخری پیار قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو کلپ میں شاہ رخ نے کہا جس دن میں ان سے ایک پارٹی میں ملا تو ان کی عمر 14 اور میری 18 سال تھی۔اور یہ اس وقت پہلی لڑکی تھیں جنہوں نے مجھے 3 سیکنڈ سے زیادہ دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت میری گوری سے شادی ہوئی تو میں غریب تھا اور اہلیہ گوری کا ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق تھا میں نے شادی کے کچھ دنوں بعد ہی ان سے وعدہ کر لیا کہ بیرونِ ملک ہنی مون پر لے جاؤں گا۔مگر جیب بالکل خالی تھی پھر ایسا ہوا کہ شادی کے 15 دن بعد مجھے ایک فلم مل گئی جس کی شوٹنگ کیلئے ہمیں ڈارجلنگ جانا تھا تو میں اہلیہ گوری کو بھی پیرس کا بول کر ڈارجلنگ لے گیا کیونکہ اس بات کا مجھے علم تھا کہ یقیناً گوری نے بھی کبھی پیرس نہیں دیکھا تو اسے کہیں بھی لے جاؤں کون سا انہیں کچھ پتا چلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں