رنبیر کپور باکس آفس بزنس کے 2000 کروڑ کلب میں داخل

رنبیر کپور باکس آفس بزنس کے 2000 کروڑ کلب میں داخل

ممبئی(شوبزڈیسک )بلاک بسٹر ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی کے ساتھ رنبیر کپور بالی وڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے باکس آفس پر 2000 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے ۔

 دو ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والے اداکاروں میں اکشے کمار، عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان شامل تھے جن میں اب رنبیر کپور کا بھی اضافہ ہوگیا۔بالی وڈ انڈسٹری میں 21 فلموں کے ساتھ رنبیر کپور نے 2018 کروڑ کا بزنس حاصل کرلیا ہے اور اگر ‘انیمل’ کی پیش قدمی جاری رہی تو وہ جلد عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں