اچھی جگہ شادی ہوجاتی توشوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی:ریشم

اچھی جگہ شادی ہوجاتی توشوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی:ریشم

لاہور(شوبزڈیسک )لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔

 اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے ، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، اگر میاں بیوی اسلامی طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقینًا ان کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا۔ میں کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھ کر بہت ڈر گئی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا۔ اگر میری شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو میں بہت پہلے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں