سونونگم نے گلوکار عمر ندیم کا گانا چرانے پر معافی مانگ لی

سونونگم نے گلوکار عمر ندیم کا گانا چرانے پر معافی مانگ لی

ممبئی(شوبنز ڈیسک)بھارتی گلوکار سونونگم نے پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا گانا چرانے پر معافی مانگ لی ہے۔

انسٹا گرام پر پاکستانی گلوکار عمر ندیم نے پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونونگم کی معافی قبول کر لی ہے۔مذکورہ پوسٹ میں عمر ندیم نے سونونگم کے کمنٹس کے چند سکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔سکرین شاٹس کے مطابق بھارتی گلوکار نے گانے کی کاپی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے مذکورہ گانا اس سے قبل نہیں سنا تھا اور اگر سن لیتے تو ٹی سیریز کے لیے یہ گانا کبھی ریکارڈ نہ کرواتے۔ بھارتی گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اس گانے کو انہوں نے فلمی نقاد کے آر کے، جو دبئی میں ان کے پڑوسی ہیں، کے کہنے پر ٹی سیریز کے بینر تلے ریکارڈ کروایا تھا۔سونونگم نے پاکستانی گلوکار کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے اصل گانے کو کاپی کیے ہوئے گانے سے بہتر قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...