مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں جاری سی اے وی اے (کاوا) مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔

 بنگلہ دیش کو مسلسل سیٹس میں 3-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی، جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے دو سنسنی خیز مقابلوں میں سری لنکا نے نیپال کو 3-2 اور ازبکستان نے قازقستان کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-2 سے مات دی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین محمد یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے قومی ٹیم کو مسلسل دوسری فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی ڈسپلن اور بہترین کھیل کو سراہا۔ آج ٹورنامنٹ کے تیسرے روز ازبکستان کا مقابلہ سری لنکا، بنگلہ دیش کا قازقستان اور میزبان پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...