حسنین لہری کی نیٹ فلکس پر انٹری، فرینڈ کو پرپوز کر دیا

حسنین لہری کی نیٹ فلکس پر انٹری، فرینڈ کو پرپوز کر دیا

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستانی ماڈل حسنین لہری نے نیٹ فلکس کی سیریز دبئی بلنگ سیزن 2 میں ڈیبیو دیتے ہی اپنی گرل فرینڈ اماراتی ماڈل و اداکارہ لوجین اڈاڈا المعروف کو پرپوز کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال سیریز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر پیش کیاگیا ہے جس کی 7ویں اور 8ویں قسط میں پاکستانی ماڈل حسنین لہری بھی جلوہ گر ہیں۔نیٹ فلکس کی سیریز میں دیکھایا گیا ہے کہ حسنین لہری اپنی گرل فرینڈ لوجین سے ملنے پاکستان سے دبئی پہنچتے ہیں اور دونوں ساتھ میں وقت گزارتے ،ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں۔تاہم حسنین نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے شو کے دوران ماڈل لوجین کا ہاتھ تھام کر انہیں پروپوز کیا اور ان کیلئے تقریر بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...