ماہرہ کا پروین بابی کو خراج تحسین، ویل چیئر بارے وضاحت
کراچی(آئی این پی)ماہرہ خان نے ماضی میں ویل چیئر پر بیٹھ کر تقریب میں آنے اور بیساکھی کے ساتھ پارٹی میں شرکت کرنے کے معاملے کی بھی وضاحت کردی۔
ماہرہ خان نے فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھیں اور ان کے پاؤں کو تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں رسیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔انہوں نے لکھا کہ زخمی پاؤں کے دوران فوٹوشوٹ کروانا تکلیف دہ تھا لیکن ٹیم نے ان کیساتھ تعاون کیا ،ماہرہ خان نے کلاتھنگ برانڈ کیلئے فوٹوشوٹ کروایا جس میں انہوں نے بھارتی لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کا لْک اپناتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ماہرہ خان نے جس فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، اس میں انہوں نے 1980 کی مقبول بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پروین بابی کا روپ دھارا اور اس دور جیسے بھڑکیلے کپڑے پہنے۔