صنم جنگ پردیس میں غمگین، روتے ہوئے ویڈیو وائرل
نیویارک (شوبزڈیسک) گزشتہ برس امریکا منتقل ہونے والی پاکستانی اداکارہ صنم جنگ دیار غیر میں بسنے والوں کے غم کا تجربہ کرکے رو پڑیں۔
صنم جنگ نے امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے ۔مذکورہ ویڈیو میں انہیں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ چند خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم اداکارہ اپنے والدین، بہن، رشتے داروں اور وطن عزیز کو یاد کرتے ہوئے روتی ہوئی بھی دکھائی دیں۔انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ملا جلا احساس ہے ، کبھی لگتا ہے کہ سب چھوڑ کر کہیں دور چلے جاؤ اور کبھی حالات سے سمجھوتہ کرلو۔اداکارہ نے دیار غیر میں بسنے والوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس ویڈیو کو ان کے نام کیا اور لکھا کہ بیشک مشکل کے بعد اچھے دن بھی آئیں گے۔