گھر کے باہر مداحوں کو دیکھ کر امیتابھ بچن آبدیدہ

گھر کے باہر مداحوں کو  دیکھ کر امیتابھ بچن آبدیدہ

ممبئی (این این آئی)گھر کے باہر ملنے کیلئے آنے والے مداحوں کو دیکھ کر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے ۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح انہیں دیکھنے کیلئے ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود انکے گھر کے باہر جمع ہوئے ۔اس حوالے سے خود امیتابھ بچن نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کے سامنے ہاتھ ہلاتے اور آٹو گراف لکھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ایکس پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے تحریر کیا،یہ نہیں ہے تو کچھ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں