شاہ رخ خان کے پاس 17موبائل فونز ہونے کا انکشاف

شاہ رخ خان کے پاس  17موبائل فونز ہونے کا انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک) معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہیں ۔۔

جو وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں۔ پروڈیوسر وویک وسوانی نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں 2018 میں کنگ خان کی سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا، اب شاہ رخ خان سے ملاقات نہیں ہوتی کیونکہ اداکار کے پاس 17 موبائل فونز ہیں ، اگر وہ میری کال اٹھا لیتے ہیں تو ہماری ملاقات ہوجاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں