‘‘رنگ دے بسنتی’ مجھے آفر ہوئی تھی’’ شاہد کپور

 ‘‘رنگ دے بسنتی’ مجھے  آفر ہوئی تھی’’ شاہد کپور

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر ‘رنگ دے بسنتی’ ان کو آفر کی گئی تھی۔

نامور اداکار نیہا دھوپیا کے نئے شو ‘نو فلٹر نیہا’ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ فلم انہیں آفر کی گئی لیکن وہ اسے نہ کرسکے ۔اداکار نے بتایا کہ اُس وقت کے دیگر فلمیں اور شوٹنگ کی تاریخیں موجود تھیں اس لئے انہوں نے انکار کردیا۔ جب انہوں نے فلم کو دیکھا تو وہ انہیں بہت پسند آئی اور اسے نہ کرنے کا انہیں افسوس ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں